وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 مئی 2022 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 60 سے کم ہو کر 53 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت کے پولن کی رہی جو 07 پولن فی مکعب میٹر تھی۔ اس کے علاوہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 04، گھاس سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 04 فی مکعب میٹر جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 31 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :