سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہے:فوادچودھری

حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے ہیں،اسپیکرری الیکشن کا آرڈر کریں،حمزہ کے پاس اب اکثریت نہیں رہی،پنجاب بغیر حکومت کے چل رہاہے،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی میڈیا سے گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز بدھ 1 جون 2022 12:21

سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد حمزہ وزیراعلیٰ  نہیں رہے:فوادچودھری
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2022ء) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فوادچودھری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی ری الیکشن کا آرڈر کریں،حمزہ کے پاس اب اکثریت نہیں رہی،پنجاب بغیر حکومت کے چل رہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکامقدمہ روزانہ کی بنیادپرچلناچاہیے،پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیاجائے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی عزت دارشخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز فوادچودھری کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ اوربانی متحدہ میں کوئی فرق نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کےقتل کےبعدبانی متحدہ بھی روپیٹ رہےتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کےدوران ہمارےکارکنوں پربہیمانہ تشددکیا گیا،سابق وفاقی وزیرحماداظہرپربھی براہ راست شیل فائرکیےگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےآتے ہی5گھروں کوکیمپ آفس ڈیکلیئرکردیا ہے۔رہنما تحریک انصاف فوادچودھری کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے کو تماش بین عیاشیوں پراڑارہےہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مصدق ملک کہتےہیں کہ زہرکھانےکوپیسےنہیں،دوسری طرف یہ لوگ دورےکررہےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شازیہ مری اورشیری رحمان نےبھی بیرونی دورےشروع کردیئے ہیں،قادرپٹیل اس وقت جنیوامیں بیٹھےہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹو مسلسل دورےکررہےہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ سرکاری پیسہ ایسےخرچ کررہےہیں جیسےاس کےباپ کامال ہو۔کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر ترقیاتی بجٹ روک کر میڈیا کو اشتہار دینے کا الزام عائد کردیا ۔