صوبائی محتسب پنجاب کی زیر نگرانی راولپنڈی ریجن میں 195 شکایات کو کارروائی کرتے ہوئے نمٹایا گیا

اتوار 5 جون 2022 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2022ء) صوبائی محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان کی زیر نگرانی راولپنڈی ریجن میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 240 شکایات وصول ہوئیں جن میں سے 195 شکایات کو کاروائی کرتے ہوئے نمٹایا گیا جبکہ باقی 45 شکایت پر تیزی سے کاروائی جاری ہے۔رواں برس ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایک بیوہ کو 1974 سے پینشن بمعہ بقایاجات دلوائی گئی۔

اسی طرح ایک شہری کو پراپرٹی ٹیکس کی معافی میں 37 لاکھ روپے کا ریلیف دلوایا گیا۔صوبائی محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان کی زیر نگرانی راولپنڈی ڈویژن میں تین ایڈوائزر فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں جو راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے اضلاع سے شہریوں کی شکایات جو کہ سرکاری محکموں کے حوالے سے ہوتی ہیں وصول کرتے ہیں اور ان پر کروائی کرکے شکایات کا ازالہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم میں کل 142 شکایات وصول ہوئیں جن میں سے 98 کو نمٹایا گیا اور 44 پر ابھی کارروائی جاری ہے۔ ضلع راولپنڈی سے 504 شکایات موصول ہوئیں جن میں 353 شکایات نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ 151 شکایا ت پر کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ ضلع اٹک سے 219 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 170 کو کارروائی کے بعد نمٹایا گیا ہے جبکہ 49 شکایات پر کاروائی جاری ہے۔ اس طرح ضلع چکوال سے 132شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 104درخواستیں بعداز کارروائی نمٹائی گئیں اور 28 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

محتسب پنجاب آفس راولپنڈی ڈویژن میں مختلف درخواست ہائے پر کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دلوایا گیا ہے ان میں محکمہ مال، محکمہ پولیس،ایجوکیشن، ایکسائز، واسا، اکاؤنٹس آفس، صوبائی وضلع بہبود فنڈز بورڈ و دیگر محکمہ جات سر فہرست ہیں۔ رواں سال میں دفتر صوبائی محتسب پنجاب نے ایک کیس پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ میں صوبائی حکومت کی 51 کنال اور 17مرلہ اراضی جو ملی بھگت سے پرائیویت افراد کے نام منتقل ہوگئی تھی وہ واپس صوبائی حکومت کے نام منتقل کروائی گئی جس کی کل مالیت رقم مبلغ 32 لاکھ اور 72 ہزار روپے بنتی ہے۔

ایک کیس میں بیوہ خاتون کو سال 1974سے فیملی پنشن کا اجراء کرواتے ہوئے ماہانہ پنشن کی رقم مبلغ 14316روپے جبکہ اس کے بقایا جات کی مدد میں رقم مبلغ 10 لاکھ اور 95 ہزار روپے کا ریلیف دلوایا۔ جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مختلف سائلین کو ٹیکس میں معافی دلواتے ہوئے لاکھوں روپے کا ریلیف دلوایاگیا جس میں ایک سائل اسفندیار علی خان کو پراپرٹی ٹیکس کی معافی میں رقم مبلغ 37 لاکھ اور 85 ہزار روپے کا ریلیف دلوایا گیا۔

دفتر صوائی محتسب پنجاب،ریجنل آفس راولپنڈی، بذریعہ خطوط،آن لائن،موبائل اپلکیشن یا اصالتا درخواستیں موصول ہونے پر بغیر کسی فیس کے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو گھر بیھٹے مہیا کررہا ہے۔شکایت کند گان کو ماسوائے ذاتی سماعت کے دفتر میں غیر ضروری طور پر نہ بلایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :