نوازشریف مشرف کی واپسی کی بات کرتے ہیں لیکن خود بھگوڑے بنےبیٹھے ہیں،فرخ حبیب

سسلین مافیا این آراوٹو لینے آئے تھے جو انہیں مل گیا،رات کی تاریکی میں پیٹرول کی قیمت بڑھا کر خود کش حملہ کیا گیا،مہنگائی کی وجہ سےلوگوں کےگھروں میں فاقےپڑچکےہیں،رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کی گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز جمعرات 16 جون 2022 17:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف مشرف کی واپسی کی بات کرتے ہیں لیکن خود بھگوڑے بنے بیٹھے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سسلین مافیا این آراوٹو لینے آئے تھے جو انہیں مل گیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں پیٹرول کی قیمت بڑھا کر خود کش حملہ کیا گیا،مہنگائی کی وجہ سےلوگوں کےگھروں میں فاقےپڑچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ڈالر25روپےمہنگاہوچکاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ20فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 86 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تین ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 123 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے ٹویٹر پر سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے ، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مئوقف ہےکہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کے خاندان اور ڈاکٹرز نے کرنا ہے، پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف زندگی کے آئندہ ایام پاکستان میں گزارنے کے لیے وطن فوری واپسی چاہتے ہیں۔ قریبی رفقاء پرویز مشرف کی اس خواہش کے بعد متحرک ہو گئے ہیں وہ پس پردہ رابطوں میں وفاق و مقتدر حلقوں سے اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور قانونی معاملات کو فوری دور کریں۔

اگر اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو امکان ہے کہ سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے کوشش شروع ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے تصدیق کی کہ پرویز مشرف فوری طور پر وطن واپسی کے خواہشمند ہیں۔ان کے اہلخانہ سابق صدر کی واپسی کے لیے فوری اقدام کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اہم ساتھی اور چاہنے والے سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے اپنے طور پر اہم حکومتی اور طاقتور حلقوں سے رابطوں میں کوشش کر رہے ہیں کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔