تھنک گیمز کامیابی سے متعارف کرادئیے ہیں جو گیم ڈویلپرز کے لیے پاکستان کی پہلی فکری قیادت اور علمی اشتراک کا ایونٹ ہے ،ممتازعالمی سرچ انجن گوگل

جمعرات 23 جون 2022 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) ممتازعالمی سرچ انجن گوگل نےاعلان کیا ہے کہ اْس نے تھنک گیمز کامیابی سے متعارف کرادئیے ہیں جو گیم ڈویلپرز کے لیے پاکستان کی پہلی فکری قیادت اور علمی اشتراک کا ایونٹ ہے جس میں 1,600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تھنک گیمز کا اعلان پہلی مرتبہ مئی 2022 ء میں کیا گیا تھا۔ اِس دو روزہ ایونٹ کا مقصد گوگل لیڈرز اور گیمنگ کے مقامی ماہرین کے لیے ایک ایسا ماحول بنانا تھا جہاں وہ سازگار مشورے، ٹولز اور اُن طریقوں پر بات کرسکیں جن سے گیمز بنانے، انہیں فروغ دینے اور اسکیل کرنے میں مدد ملے گی۔

گوگل نے آج گیمنگ گروتھ لیب ( جی جی ایل) کی گریجویشن کا جشن بھی منایا جو 11 ہفتوں پر مشتمل ایک ایکسلریشن پروگرام ہے اور جسے پاکستان میں ابھرتے ہوئے موبائل گیم اسٹوڈیوز کو،اْن کے کاروباری چیلنجز سے نمٹنے اور خدمات کو وسعت دے کر موجودہ صلاحیتوں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے میں مدد کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے شرکاء نے تربیتی ورکشاپس اور گہری فکر کے ساتھ مشاورت کی جس میں اْنھیں گوگل اور گیمنگ انڈسٹری کے ماہرین کی ایک بڑی تعداد تک رسائی حاصل تھی۔

کل 54 موبائل گیمنگ اسٹوڈیوز یہ پروگرام مکمل کرکے فارغ التحصیل ہو گئے۔تھنک گیمز اور جی جی ایل نے پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو ترقی دینے اور اسے دنیا کے نقشے پر لانے میں مدد کی غرض سے گوگل کی تازہ ترین کوششوں کو اُجاگر کیا۔ گیمنگ اب بھی دنیا بھر کی بڑی صنعتوں میں سے ایک صنعت ہے ۔پاکستان عالمی گیمنگ پاور ہاؤس بننے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

عالمی سطح پر، سنہ 2024 ء تک گیمنگ انڈسٹری کے 219 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچنے کا تخمیہ ہے۔ کچھ مقامی گیم ڈویلپرز مثلاً ہیزل موبائل گروپ، گیم ڈسٹرکٹ، اور جینی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا: ”ہم اپنے کلیدی اقدامات،تھنک گیمز اور گیمنگ گروتھ لیب،کی ترقی دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم عالمی گیمنگ میں پاکستان کو سرفہرست مقام پر دیکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایک متحرک گیمنگ ایکو سسٹم کے اہم جُزکے طور پر، جسے گوگل جیسی کمپنیاں تقویت فراہم کرتی ہیں، اس ملک میں وہ تمام اجزاء موجود ہیں جو کامیابی کی ضامن ہے۔ اِن میں اُبھرتے ہوئے نوجوان، منفرد اور کاروباری گیمنگ ڈویلپرز کی ایک ابھرتی ہوئی کمیونٹی شامل ہے جس کے پاس زبردست گیمز بنانے کی خواہش اور جذبہ موجود ہے۔ ہمارا کام جاری ہے اور اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے، ہم پاکستانی ڈویلپرز کو دنیا کے لیے بہترین گیمز بنانے میں مدد کرنے کی امید کرتے ہیں۔

گوگل گروتھ لیب کے گریجویٹس میں مک زن بھی شامل ہے۔ یہ ایک موبائل گیم جاری کرنے والی کمپنی جس کی بنیاد نعمان شریف نے سنہ 2018 ء میں رکھی تھی۔ گوگل گروتھ لیب سے کمپنی نے صارف کے حصول اور گیمز مانیٹائزیشن پر حکمت عملی کے بارے میں سیکھا۔ مارچ، 2022ء میں پروگرام میں شامل ہونے کے بعد سے، میکزن نے ایپ ڈاؤن لوڈز اور آمدنی میں 35 فیصد اضافہ دیکھا ہے، اورسنہ 2022 ء کے لیے ڈاؤن لوڈز اور آمدنی میں سال بہ سال 20فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میکزن کے ہیڈ آف مارکیٹنگ،احتشام ملک نے کہا کہ جی جی ایل پروگرام ایک اہم اقدام ہے جو پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو اگلی سطح پر لے جائے گا۔ وہ تمام معلومات جو ہم نے جی جی ایل میں سیکھی ہیں وہ ہمارے کاروبار کے لیے بہت مددگار اور متعلقہ رہی ہیں۔