پاکستان نے مختلف چیلنجز، محدود انسانی وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود سات سال میں جوہری ڈیٹرنس تیار کرلیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں خطاب
بدھ 29 جون 2022 22:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا، ملک کے لیے ایسا ہی جذبہ دوبارہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس جذبے کو قومی ہم آہنگی اور مقصد کی یکسانیت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ قوم کو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے متحد کیا جاسکے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان غیر معمولی انسانی وسائل سے مالا مال ہے، صحیح وسائل اور قیادت فراہم کی جائے تو کمال کرسکتا ہے، پاکستان نے مختلف چیلنجز، محدود انسانی وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود سات سال میں جوہری ڈیٹرنس تیار کرلیا اور اپنی جوہری صلاحیت کی وجہ سے پاکستان کسی بھی غیر ملکی جارحیت سے محفوظ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے بروقت فیصلوں اور ایک موثر حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کو پڑوسی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں موثر انداز میں کورونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی ایک بڑی وجہ معیاری انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ہنر مند انسانی وسائل کو مو¿ثر طریقے سے استعمال کرنے اور آبادی کے غیر ہنر مند اور نیم ہنر مند طبقوں کو ان کی صنف یا معذوری سے قطع نظر مہارت اور تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے دفاع، زراعت، خدمات اور صنعتی شعبوں میں آٹومیشن لانے، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن اور سائبر ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی جبکہ اس کے برعکس مغرب کے بہت سے ممالک پناہ گزینوں کو اپنی جغرافیائی حدود سے دور رکھنے کے لیے اربوں خرچ کر رہے ہیں اور بہت سے پناہ گزینوں کو سمندر اور خشکی پر مرنے دیا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ یوکرائن کے پناہ گزینوں کے ساتھ جو سلوک اور ان کی جس طرح قدر کی جاتی ہے اسے دنیا بھر کے تمام مہاجرین کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر اور کسی امتیاز اور تعصب کے بغیر بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کو درپیش کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے مذاکرات، مشاورت اور پرامن طریقے سے حل نہ کیا جاسکے، اسلام نے باہمی مشاورت کا تصور متعارف کرایا، اخلاقی اور انسانی اقدار کو مربوط کرتے ہوئے ملک اور قوموں کے درمیان تعلقات استوار کرتے ہوئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو موجودہ دور میں بھی قابل عمل ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کو کامیابی سے شکست دی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ صدر نے کورس کی تکمیل پر فارغ التحصیل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ پوری زندگی علم کے حصول کی اپنی خواہش کو زندہ رکھیں۔ قبل ازیں ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایئر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے کورس کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ڈیڑھ سال کی مدت کے ایم ایس ڈگری کورس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ 70 افسران نے وار کورس مکمل کیا جس میں پاک فضائیہ کے 35 افسران، پاک فوج کے7 اور پاک بحریہ کے 10 افسران شامل تھے۔ سعودی عرب، اردن، سری لنکا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، نائجیریا، ملائیشیا، مصر، یمن اور عراق سمیت 10 دوست ممالک کے 18 افسران نے بھی ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کورس مکمل کیا ہے۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کانووکیشن میں ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کا گریجویشن کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے افسران کو ڈگریاں دیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.