حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل

فیصلہ تحریک انصاف کی کامیابی ہے،کسی کے پاس اکثریت نہیں ہے،آئینی طور پر دیکھا جائے تو اسمبلی تحلیل ہونی چاہیے،فواد چوہدری

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 14:13

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جون 2022ء) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے پر تحر یک انصاف کا ردعمل آگیا،فواد چوہدری نے اے آر وائے سے گفتگو میں کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف اور پنجاب کے عوام کی کامیابی ہے، کسی کے پاس اکثر یت نہیں،آئینی طور پر دیکھا جائے تو یہ اسمبلی ہی تحلیل ہونی چاہیے،تفصیلی فیصلے میں پتہ چلے گاکہ عثمان بزدار کو بحال کیاگیا ہے کہ نہیں،170 ارکان کے ساتھ اسمبلی نہیں چل سکتی،شہباز گل نے کہا کہ یہ اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں،آج عثما ن بزدار پھر وزیر اعلی ہوں گے،25 لوٹے خرید کر حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنایا گیا،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی،یہ فصلہ فوری آنا چاہیے تھا،25 مئی کو ہمارے ساتھ جو ہوا وہ اسی جعلی وزیر اعلی نے کیا تھا،بابراعوان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز کے تمام فیصلے کالعدم ہوگئے،اب حمزہ شہباز کے پاس رونے پیٹنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا،واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،گذشتہ روز دوران کیس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سید علی ظفر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل جاری رکھے سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء راجہ بشارت،سبطین خان بھی موجود تھے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متاثرہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا