لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ ن لیگ کیلئے کسی زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں، خرم شیر زمان

جمعرات 30 جون 2022 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ ن لیگ کیلئے کسی زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قراردے دیا یہ پنجاب میں ن لیگ کیلئے فیصلہ کسی زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا ہی عوامی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اب صرف ایک شہر کے وزیراعظم ہیں، ارباب اختیار الیکشن کی کال دیں۔