غیراعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں کامنگچر میں دھرنا شاہراہ بلاک

جمعہ 1 جولائی 2022 22:55

منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) غیراعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں کامنگچر میں دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیامذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے سڑک کھول دی گئی اگر مسئلہ حل نہیں کیا تو پھر احتجاج پر مجبور ہونگے زمینداروں نے جمعہ کے دن صبح 8بجے کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ جوہان کراس بازار میں دھرنا دیکر ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بندکردیا جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے گرمی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے سربراہ آغا لعل جان احمدزئی ، سردار زادہ میر حاجی نوراحمد لانگو سمیت سی منگچر کے زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر زمیندار رہنماں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگچر سمیت پورے بلوچستان میں عوام کی روزی روٹی کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن حالیہ دنوں بجلی کی غیر اعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ کے نام پر زمینداروں کی معاشی قتل کیا جارہاہے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہاہے اس حوالے سے ہم اس سے قبل بھی سڑک بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا مگر ہمیں طفل تسلیاں دی گئی لیکن لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی دی جارہی ہے جس کے باعث فصلات باغات سبزیات اور دیگر زرعی اجناس کو پانی نہیں مل رہی ہے زمیندار اپنی جمع پونجی ان زرعی اجناس کی کاشت پر صرف کردی ہے اب جب فصلات کو پانی کی سخت ضرورت تو فورس لوڈشیڈنگ کے نام پر بجلی نہیں دی جارہی ہے یہ قتلِ عام کے مترادف ہے ہم مجبور ہوکر سڑک پر نکل آئے ہیں بجلی کی بحالی اور فورس لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم ، تحصیلدار منگچر محمود احمد کرد ، ایس ایچ او لیویز منگچر علی اصغر نیچاری ودیگر نے زمینداروں کے ساتھ مذاکرات کرکے پانچ گھنٹے بعد سڑک کھول دی زمینداروں نے کہاکہ انتطامیہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی اگر فورس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ہم دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی۔