مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ، بلوچستان میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیران بنادی ہے،سینیٹر منظور کاکڑ

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ جس دعووں پر حکومت کی تبدیلی وجود میں آئی وہ تمام دعوئے دھر ے کے دھرے رہے گئے ہیں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کاایک اور بم گہرا دیا گیاہے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث غریب عوام تو دور کی بات اب سفید پوش افراد کو بھی زندگی پہیہ چلنا مشکل ہوگیا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے جبکہ بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیران بنادی ہے ان خیالات کااظہارانہو ں حلقے کے قبائلی عمائدین اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی اس لئے وجود میں لائی گئی کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا جاسکے مگر یہاں سب الٹا ہوگیا ہے عوام کوریلیف دینے کے بجائے مزید پریشانیوں،تکالیف دھکیلاجارہا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں اتناضافہ کبھی نہیں دیکھا کہ 150سے فی لیٹر پیٹرول چند ہی ماہ میں 250تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ضروریات زندگی کی تمام اشیا کی قیمتیں آسمان کوپہنچ گئی ہیں غریب عوام توپہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی اب مہنگائی میں مزید اضافے نے غریب عوام کے ساتھ سفید پوش افراد سے بھی زندگی چھینے لگی ہیں انہوں نے کہ بلوچستان میں ان دنوں شدیدگرمی کی لہر چل رہی ہے سورج سوانیزے پر پہنچ کر آگ برسارہی ہے اس صورتحال میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلاکررکھا ہے کیسکو کے تمام تر دعوئے صرف دعوئے ہی ثابت ہوئے ہیں چوبیس گھنٹے میں 12سی16کی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ زرعی علاقوں میں تو کئی کئی دنوں تک بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے زمینداری کو شعبہ تباہی کادہانے پر پہنچ گیا ہے بلوچستان میں کوئی فیکٹریز یا انڈسٹریز نہیں ہے زیادہ تر لوگوں کا انحصار زراعت اور زمینداری سے وابستہ ہے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تباہی ہورہی ہے زمینداری شعبہ تباہ ہونے سے ملک کے معشیت پر بھی برے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ہائے روز قومی شاہراہوں سمیت پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں لہذا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی طویل لوڈشیڈنگ کا بھی فوری نوٹس لیا جائے۔