Live Updates

عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہوچکی، عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا، احسن اقبال

ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نے سستی گیس کی پیشکش کی، وفاقی وزیر کی گفتگو

اتوار 3 جولائی 2022 22:56

عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہوچکی، عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں گیس مہنگی ہوچکی، عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا، ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نے سستی گیس کی پیشکش کی۔نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ رواںسال ملک میں غیرمعمولی گرمی پڑی ہے ،موسم بہار نہیں آیا سیدھا موسم گرما آگیا ،زیادہ گرمی ہونے سے ڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس بلایاتھا عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے ، ملک میں ساڑھی3ہزارمیگا واٹ سے زائد بجلی کے منصوبے بندہیں۔وفاقی وزیر بجلی کے منصوبوں کوچلانے کیلئے ملک میں گیس نہیں ، عمران خان حکومت نے وقت پرایل این جی کے سودے نہیں کیے ،دوسری وجہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں ،ملک کے خزانے میں پیسا نہیں ہے پٹرول، گیس،خوردنی تیل یوکرین جنگ کے باعث5گنامہنگاہوگیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت نے پیشکش ٹھکرائی وہ مہنگی گیس خرید کر کمیشن کمانا چاہتے تھے ہمارے آرمی چیف قطر گئے تو اس نے سستی گیس کی پیشکش کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات