اٹک: حالیہ بارشوں نے مرزا گاؤں میں تباہی مچادی گاؤں کے وسط سے گزرنے والے نالے کی ناقص تعمیر کی وجہ سے سیلابی ریلاارد گرد کے مکانوں اور گھروں میں گھس گیا

جمعرات 14 جولائی 2022 23:15

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2022ء) حالیہ بارشوں نے مرزا گاؤں میں تباہی مچادی گاؤں کے وسط سے گزرنے والے نالے کی ناقص تعمیر کی وجہ سے سیلابی ریلاارد گرد کے مکانوں اور گھروں میں گھس گیا لاکھوں کا نقصان شادی شدہ جوڑوں کا سامان تباہ و برباد ہو گیا گھروں کی دیواریں گر گئیں گی اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی حکومت متاثرین کے نقصانات کا اندازہ لگا کر انہیں ریلیف دے نالے کی دوبارہ درست انداز میں خامیوں کو دور کرتے ہوئے تعمیر کرائی جائے ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و سیکرٹری جنرل پنجا ب امیدوار قومی اسمبلی این اے 49 اقبال خان نے اپنے دورے مرزا گاؤں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن اٹک ندیم انجم عباسی امیر ضلع سردار امجد علی خان،ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال،امیر تحصیل مولانا محمد الیاس انگوی،مرزا جماعت اسلامی کے امیر محمد اعجاز بھٹی،خالد محمود،محمد اقبال ملک،لیاقت عمر،حاجی محمد حسین اور دیگر بھی موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہ اعلان کرنا کہ کوئی خاص نقصان نہیں ہوا کا دعویٰ بالکل غلط ہے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئی ہیں نو نو فٹ اونچا سیلابی ریلا گھروں اور دکانوں میں داخل ہوا تو کوئی چیز سلامت نہیں رہی کھانے پینے کی اشیا سے لے کرگھریلو سامان اور جہیزتک تباہ و برباد ہو گیا جو لاکھوں میں بنتا ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس کا ازالہ کرے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے دل کھول کر فنڈنگ کریں اقبال خان نے کہا کہ اس سے قبل کل جب نا لا تعمیر ہو رہا تھا اس وقت بھی اس کی غلط تعمیر پر احتجاج کیا تھا جماعت اسلامی کے اس احتجاج کو درست مان کر بھی عمل درآمد نہ کیا گیا اب بھی اگر اسے اسی طرح چھوڑ دیا گیا تو بارشوں سے مزید ن نقصان کااندیشہ رہے گا بعد ازاں ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن اٹک ندیم انجم عباسی نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس پر ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن اٹک ندیم انجم عباسی نے پانی کے ٹینکر منگوا کر مرزا گاؤں کے باسیوں کو پانی فراہم کیا اس موقع پر اقبال خان نے عیدالاضحی پر وفات پانے والے سینئر صحافی ،کالم نگارو ترجمان اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سید عمران حسین کاظمی کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خاندان اور اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور ہر فورم پر ان کے ساتھ ہیں