ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا فوجی کالونی پیرودھائی کا دورہ،ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 20 جولائی 2022 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے فوجی کالونی پیرودھائی کا دورہ کرکے لاروا تلف کرنے کے حوالے سے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رواں سیزن ڈینگی کی افزائش نسل کے لئے نہایت موزوں ہے اس لیے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ 1ہزار 3سو زائد ڈینگی ورکرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ہدایت کی سرویلنس کے دوران ان تمام پہلوئوں پر کڑی نظر رکھی جائے جو ڈینگی کی افزائش نسل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :