سنگر حیدربادشاہ کا نیا گانا ’’دل میں رکھو ‘‘ریلیز ہوگیا

لیرکس اور ڈائریکٹر کے ایس کاظمی کوریوگرافر، تنویر علی ڈی او پی نومی خان پوسٹ پروڈکشن عاطف اے جے نے کی ہے

جمعرات 21 جولائی 2022 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2022ء) سنگر حیدربادشاہ کے نئے گانے ’’د ل میں رکھو‘‘کی یوٹیوب سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھرپور پذیرائی لیرکس اور ڈائریکٹر کے ایس کاظمی ، کوریوگرافر تنور علی، ڈی او پی نومی خان ، پوسٹ پروڈکشن عاطف اے جے ، میوزک کاشی علی خان نے ترتیب دیا ہے۔ ماڈل فلمسٹار سارہ خان اور حیدر بادشاہ پر فلمائے گئے گانے میں دونوں نے بہترین پ رفارمنس پیش کی ہے۔

میوزک انڈسٹری نے ’’دل میں رکھو‘‘ گانے کو بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقبولیت میں آگے جائے گا۔ اس سے پہلے بھی حیدر بادشاہ کے ریلیز کیے گئے گانے عوام نے بے حد پسند کیے ہیں۔ حیدر بادشاہ نے کم عمری میں میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے۔ اس سلسلے میں سنگر حیدر بادشاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نئے گانے ’’دل میں رکھو‘‘ کی بھرپور پذیرائی پر بے حد مشکور ہوں، میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ گانوں میں جدت پیدا کروں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میوزک کی میری ٹیم بے حد محنت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دل میں رکھو‘‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ممتاز شاعر کے ایس کاظمی کے تخلیق کیے گئے کئی گانوں نے مقبولیت کے ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔ میوزک انڈسٹری میں کے ایس کاظمی کی میوزک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :