aرکن اسمبلی عظمی زعیم قادری کرونا کا شکار ہو گئیں

جمعرات 21 جولائی 2022 18:50

3لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا، رکن اسمبلی عظمی زعیم قادری کرونا کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن سے ایک روز قبل مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ خاتون رکن عظمی زعیم قادری کرونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ جس کے انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عظمی قادری نے شوہر زعیم حسین قادری نے اپنی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظمی زعیم قادری نے کل بخار ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا جو ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

زعیم قادری کے مطابق عظمی قادری نے کورونا ہونے پر خود کو کل سے قرنطینہ کر رکھا ہے، ان کی طبیعت بہت خراب ہوگئی ہے، طبیعت خرابی پر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، زعیم حسین قادری نے کہا کہ جب سے عظمی کو کورونا ہوا تب سے ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی۔ زعیم حسین قادری کورونا ہونے سے بیگم کی طبیعت خراب ہونے پر زارو قطار رونے لگ گئے۔