-صوبائی حکومت ثقافتی ، تاریخی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے : ملک شوکت

F مخہ (تیر اندازی) سپورٹس کلینڈر خیبر پختونخواہمیں شامل ، آئندہ صوبائی مخہ ٹورنامنٹ محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر کے مالی تعاون سے کھیلا جائے گا: چیئرمین ڈیڈک/ ایم پی اے

جمعرات 21 جولائی 2022 19:45

$پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2022ء) ڈیڈک چیئرمین مردان و ایم پی اے ملک شوکت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مخہ (تیر اندازی) سمیت تمام ثقافتی اور تاریخی کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے چپل آباد شموزئی کاٹلنگ میں رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ 2022 کے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ کلچر خیبر پختونخواخالد خان ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، صدر مخہ ارگنائزیشن خیبر پختونخوا امجد حسین یوسفزئی، وائس چیئرمین فرمان شاہ اور گوہر استاذ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ چپل اباد شموزئی اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

ٹرافی راولپنڈی کی ٹیم نے اپنے نام کردی۔ ٹورنامنٹ میں کل 19ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں ضلع مردان، صوابی، تورغر، ہری پوری، بونیر اور پنجاب کے ضلع اٹک اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائنل میچ ضلع اٹک اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ راولپنڈی کے ٹیم نے 2 پوائنٹ سے ٹورنامنٹ کا ٹرافی اپنے نام کردیا۔ صوبائی ٹورنامنٹ ایس ار ایس پی اور ڈائریکوریٹ آف سپورٹس کلچر خیبر پختونخواکے مالی تعاون سے اختتام پذیر ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کلچر خیبر پختونخوا خالد خان نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے لئے عملی کوشش کررہی ہے۔ انہوںنے یقین دلایا کہ مخہ (تیر اندازی) سپورٹس کلینڈر خیبر پختونخواہمیں شامل کیا ہے۔ اور آئندہ صوبائی مخہ ٹورنامنٹ محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر کے مالی تعاون سے کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کہا کہ مخہ یوسفزئی قبیلے کا مشہور کھیل ہے۔

مہمان خصوصی ڈیڈ ک چیئرمین ملک شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت روایتی ثقافتی اور تاریخی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان کی خصوصی ہدایات پر صوبائی مخہ ٹورنامنٹ فائنل میچ کے تقریب میں شرکت کی۔ انہوںنے چپل اباد شموزئی کے لئے مخہ تیر اندازی کے لئے 18 کنال پر مشتمل مخہ گراونڈ منظوری کا اعلان کیا۔

ارگنائز کمیٹی کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے فرسٹ ٹیم راولپنڈی کے لئے 70ہزار، سیکنڈٹیم ضلع اٹک کے لئے 40 روپے، تھرڈ ٹیم چپل اباد مردان کے لئے 20 روپے، مین اف دی ٹورنامنٹ اور مین اف دی میچ کے لئے 10، 10ہزار روپے نقد اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس افیسر مردان نعمت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ابضار خان موجود تھی