کراچی، این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے دوران بدامنی کیس

الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پریذائیڈنگ افسر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

پیر 1 اگست 2022 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے دوران بدامنی کیس میں عدم پیشی پر پریذائڈنگ افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 240 کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران بدامنی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ پی ایس پی دفتر کے باہر فائرنگ ہوئی اور کارکن جاں بحق ہوا۔ ٹی ایل پی والوں نے پی ایس پی کارکنوں فائرنگ کی۔وکیل نے کہاکہ مصطفی کمال کسی پولنگ اسٹیشن پر گئے نہ ہی ان کے پاس جانے کا مینڈیٹ تھا، پولیس جانبدارانہ تحقیقات کر رہی ہے، پولیس الیکشن کمیشن کو گمراہ کر رہی ہے۔دوران سماعت ایس ایس پی کورنگی نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی ایسٹ اور تین ایس پیز انکوائری کر رہے ہیں، یقین دلاتے ہیں کسی کے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوگی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پریذائڈنگ افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور کیس کی مزیدسماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی۔