Live Updates

پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ یاسمین راشد

5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بدل کر اقوام متحدہ کی قراردوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ‘ وفد سے گفتگو

جمعہ 5 اگست 2022 22:30

پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشداور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس سے پارٹی دفتر میں نارووال سے پارٹی رہنماں چودھری سجاد مہیس اور عارف خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بدل کر اقوام متحدہ کی قراردوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے اقوام عالم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مجرمانہ خاموشی چھوڑے اور مظلوم کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے بھارتی حکومت گرفتار تمام کشمیری لیڈروں کو فوری رہا کرے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی بھارت نے انتہا کر رکھی ہے مقبوضہ وادی میں 90 لاکھ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں مقبوضہ وادی کلی جیل ہے کشمیری عوام بند ہیں عالمی برادری آنکھیں بند کرنے کے بجائے کھولے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوائے نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرے دنیا دوہرامعیار ختم کرے حقیقی آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف کل بھی واضح تھا آج بھی ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ان کی سیاسی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھیں گے جس طرح چیئرمین عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا سفیر بن کر کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی .آج پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر منا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ اگست کو مودی سرکار کی کشمیری عوام کے خلاف کھلی بربریت ، ظلم اور انکی بے حرمتی دنیا میں کوئی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ۔ عمران خان نے مودی سرکار کی بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات