Live Updates

فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں، پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیر ہو گئی ہے، مریم اورنگزیب

اتوار 7 اگست 2022 12:50

فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے، آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلا آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔

فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت ملتوی کرائی،11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ باتیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی چاہئے تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات