Live Updates

پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے ، مریم اور نگزیب

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے ، وزیر اطلاعات و نشریات رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا،آج سو باتیں کر رہے ہیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا،کافواد چوہدری کو جواب

اتوار 7 اگست 2022 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ آٹھ سال میں گیارہ دفعہ اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور نووکیل بدل چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج سو باتیں کر رہے ہیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا ،رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے ،فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد پو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے ،اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ ، فراڈ اور تماشہ ختم۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات