سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، ایم کیو ایم

پیر 8 اگست 2022 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ آرٹیکل 140A کے مطابق تیاری کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر کام کیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کریں۔