ملک اور قوم کو سیاسی و معاشی دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اپنے انجام کی فکر کریں‘ سراج الحق
پی ڈی ایم اور پی پی کی اتحادی حکومت نے چندماہ میں ہی عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے‘ امیر جماعت اسلامی
بدھ 10 اگست 2022 22:52
(جاری ہے)
حکمرانوں نے ایجنڈے کے تحت ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیلا۔
بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے طاقتور اشرافیہ، سول و ملٹری بیوروکریسی، وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ججز اور دیگربڑے عہدوں پر فائز افراد کی مراعات ختم کی جائیں۔ سرکاری اشرافیہ سے ایکڑوں پر محیط سرکاری بنگلے، مفت بجلی، پٹرول کی سہولیات واپس لی جائیں۔ وہ ملک جہاں آٹھ کروڑ سے زائد لوگ خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکمرانوں کی عیاشیوں اور اللے تللوں کی مد میںہر سال اربوں روپے نقصان کیوں برداشت کرے۔ ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے اہل اور ایمان دار قیادت درکار ہے۔ تینوں بڑی جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، قوم اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا انتخاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دیرپائن کی تحصیل مسکینی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا، بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے، لوگوں کے گھر پانی میں بہہ رہے ہیں، مگر حکمران آپسی مفادات کی لڑائی میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مفادات کی خاطر تماشا برپا کیا ہوا ہے۔ گالم گلوچ کی سیاست سے سوسائٹی میں پولرائزیشن خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔ حکمران جماعتیں عوام کو لڑا کر اقتدار کو طول دینے کے حربے استعمال کر رہی ہیں۔ قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ آزمائے ہوئے جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں کے گمراہ پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بار بار اقتدار کے مزے لینے کے باوجود تینوں بڑی جماعتوں نے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ حکمران اشرافیہ سات دہائیوں سے لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اپنی نسلوں کے لیے اقتدار کی راہ ہموار اور دولت جمع کرنے والے عوام کو مزید غلام نہیں رکھ سکتے۔ لوگ مافیاز کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، اب ان کا احتساب ہو گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ہمیں مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔ اللہ کا نظام ہی بہتری لا سکتا ہے۔ ملک کو سود سے پاک معاشی نظام چاہیے، جماعت اسلامی ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ قوم آزمائے ہوئے جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کر کے اہل اور ایمان دار لوگوں کو آگے لائے تاکہ کرپشن فری اسلامی پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔ انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ا ٓگے بڑھے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.