اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس اور پیپلزپارٹی ، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پرچموں اور جھنڈیوں کی تقسیم

جمعہ 12 اگست 2022 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کراچی میں جشن آزادی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ عوامی جوش و خروش سیاسی سماجی حلقوں کی دلچسپی اور بارش کے باوجود پچھترواں یوم آزادی منانے کے لئے سیاسی جماعتیں بھی میدان میں نکل آئیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما اور گلبرگ یوسی فور سے چیئرمین شپ کے امیدوار سید سہیل عابدی نے فیڈرل بی ایریا ، گلبرگ اور ضلع وسطی کے علاقوں میں جبہ پی پی پی رہنما اور تنظیم عزادری پاکستان کے مرکزی صدر ایس ایم نقی نے کراچی کے مختلف علاقوں ، گلستان جوہر ، میں ، پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے اسکیم تینتیس ، گلزار ہجری ، ملیر ، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین ابرار احمد صدیقی نے اورنگی ٹائون ، گوٹھوں ، گلشن ضیاء ، بلدیہ ٹائون ، لانڈھی میں ، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان ، عبدالمنان ، منظر وارثی، یو سی فور گلبرگ ٹائون کے چیئرمین یوسی کے امیدوار آفاق الیاس ، پی پی پی رہنمائوں سکینہ سولنگی ، عمار شارق نے نارتھ کراچی ، نیو کراچی، نازیہ ساجد اور ساجد احمد نے لیاقت آباد ، حمید میمن ، جی ایم سولنگی، عزرا جان نے گلشن اقبال ، ابراہیم حیدری گوٹھ ، راشد ]ہلوان توصیف ، عمیر اور مشتاق علی نے سچل گوٹھ ، گبول گوتح ، ماروڑا گوتھ ، کے ایم سی آفیسرز کے نسیم الغنی نے پہلوان گوٹھ ، اورنگی ، گلستان جوہر ، ، آزاد رائٹرز فورم کے عامر جمیل ، کووا کے فیصل وحید ، نائب صدر جمال ناصر نے ملیر اور اس سے متصل گوٹھوں ، میں تقسیم کئے اس موقع پر بڑی تعداد میں جمع ہونے والوں سے علیحدہ علیحدہ مقامات پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے سینئر رہنما اور گلبرگ ٹائون سے چیئرمین کے امیدوار سید سہیل عابدی نے کہا کہ پلاٹینیم جوبلی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔

(جاری ہے)

سید سہیل عابدی نے کہا کہ پچھترواں یوم آزادی ایک نئے جزبے سے منائیں ۔ ہماری افواج نے شہادتوں کو قبول کرکے ملک کو ہرقسم کے خطرات سے بچایا ہے۔ افواج پاکستان اور پوری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنی فوج کا ہر اول دستہ ہیں ۔ پی پی پی رہنما اور تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقوی نے کہا کہ جو ملک اور فوج کی طرف میلی نگاہ سے دیکھے گا اسے عبرت کا نشان بنائیں گے، یزیدیت کے کاتمے کے لئے حسینیت آج بھی زندہ ہے۔

پاکستان کی افواج ہماری آن جان شان ہیں ۔ جو ملک اور افواج کی طرف میلی نگاہ سے دیکھے گا عبرت کا نشان بن جائے گا۔ پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ ، قومیں اپنا جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح مناتی ہیں ۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ لاکھوں جھنڈیاں اور سینکڑوں پرچم انہیں دیئے ہیں جو خرید کی صلاحیت نہیں ڑکھتے لیکن ملک کی محبت سے سرشار ہیں۔

میرا پاکستان میرا غرور اور میری فوج میری مان ہے۔ جو اسکے خلاف ہرزہ سرائی کریگا وہ نیست و نابود ہوجائے گا قوم ان کو پہچان لے۔ اینٹہ کرائم فار ہیومن رائٹس کے چیرمین ابرار احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی میں بارشیں بھی جزبے کو کم نہیں کرسکیں ۔ قوم جھنڈے لہرا لترا کر بطے جھنڈیاں سجا کر اپنے جزبوں کااظہار کر رہے ہیں ۔ ہم اپنے ملک کے سپاہی فوج کے شانہ بشانہ پولیس کے شانہ بشانہ اور تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان نے کہا کہ کستان قوم وتی میں پروئی ہوئی ہے کوئی اسے توڑ نہیں سکتا یہ قوم شیشہ نہیں فولاد ہے۔ محمد رضوان خان کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک پر نچھاور ہے مٹی بھر شرپسند دشمن ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں شہیدوں کو ہم سب کا پوری قوم کا سلام عقیدت قبول ہو ۔

پی پی پی رہنما سکینہ سولنگی نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر محترمہ بے نظیربھٹو تھیں اور انکی پیپلزپارٹی ملک کی سب سے محب وطن جماعت ہے۔ سکینہ سولنگینے کہا کہ یزیدی لشکر کسی بھی شکل مکیں ہو ناکامی اور ذلت اسکا مقدر ہے۔ نوجوان پی پی پی رہنما عمار خان شارق نے کہا کہ ، پاکستان کو ملک کی سب سے مضبوط قوت بنائیں شہید فوجی بھائیوں ، پولیس اہلکاروں ، سیکورٹی ایجنسیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

۔ نازیہ ساجد، عبدالمنان ، ساجد احمد ، حمید میمن ، جی ایم سولنگی، عزرا جان راشد پہلوان ۔آفاق الیاس ۔راشد پہلوان ،توصیف ، عمیر ، مشتاق علی، کے ایم سی آفیسرز کے نسیم الغنی، آزاد رائٹرزفورم کے اراکین نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ کراچی کے م ختلف علاقوں میں پرچم جھنڈیاں ، اسٹیکرز، بیجز تقسیم کئے سکولوں کے باہر بچوں میں پاکستان اور کشمیر کے بھی پرچم تقسیم ۔ اہنٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔