Live Updates

شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے

تحریک انصاف شہباز گل پر پولیس حراست میں شدید تشدد کا معاملہ عالمی فورمز میں اٹھائے گی، اس مقصد کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عالمی اداروں سے رجوع کریں اور مبصرین اس معاملے کی تحقیق کریں، فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2022 19:45

شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء ) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، تحریک انصاف شہباز گل پر پولیس حراست میں شدید تشدد کا معاملہ عالمی فورمز میں اٹھائے گی، اس مقصد کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عالمی اداروں سے رجوع کریں اور مبصرین اس معاملے کی تحقیق کریں۔

اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی مذمت کر سکوں۔

(جاری ہے)

شہباز کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں۔ اب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔فواد چوہدری نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔

۔خیال رہے کہ آج شہباز گل کوڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ چار بجے کا وقت تھا، اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا ، سگنل نہیں تھے، میرا جسمانی چیک اپ اور میڈیکل نہیں کیا گیا۔ میرا فرضی میڈیکل کیا گیا ہے۔وکلاء سے نہیں ملنے نہیں دیا جا رہا، جیل میں ساری رات مجھے جگائے رکھا گیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ افواجِ پاکستان کے بارے میں ایسی بات کروں گا۔مجھے سے بار بار سوال کیا جاتا ہے کہ کیا یہ سب کہنے کے لیے عمران خان نے کہا تھا؟میں کہتا ہوں ایسا کوئی بیان نہیں دیا، مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔خیال رہے شہبازگل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات