الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

گزشتہ دنوں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی

پیر 15 اگست 2022 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی، اب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔