Live Updates

شہزاد اکبر کے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کے خط میں کئے گئے انکشاف کا معاملہ کابینہ اجلاس سے ہٹا دیا گیا

اس معاملے کی تحقیقات ہونے چاہئیں اور ایف آئی اے حسن نواز کو شامل کرے،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 16 اگست 2022 12:25

شہزاد اکبر کے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کے خط میں کئے گئے انکشاف کا معاملہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین ۔ 16 اگست 2022) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کے خط میں کئے گئے انکشافات کا معاملہ کابینہ اجلاس سے ہٹا دیا گیا۔ خط میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کیسے حسن نواز نے علی ریاض ملک سے 46 ملین پاؤنڈ لیے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ایف آئی اے حسن نواز کو شامل تفتیش کرے۔

رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا آج کے کابینہ اجلاس سے اس معاملے کو ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

19تاریخ کو پہلا جلسہ ہوگا۔ فواد چوہدری نے  کہا کہ حیدرآباد،ملتان،سرگودھا اور شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔

انتخابات کی تاخیر ناقابل برداشت ہے،معیشت پر میثاق معیشت احمقانہ بات ہے۔ پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی،شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، جبکہ ریمانڈ اس لیے مانگا جارہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ فضل الرحمن،نواز شریف،ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں،ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی،رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔

عمران خان نے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا کہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش ہورہی ہے۔شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے،حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہا ہے،مقدمے میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات