Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے گروپ میں شامل ایم پی اے چوہدری شفیق گجراین اے 108کے الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئے

جمعرات 18 اگست 2022 20:24

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے گروپ میں شامل ایم پی اے چوہدری ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے گروپ میں شامل ایم پی اے چوہدری شفیق گجر بھی این اے 108کے الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئے رانا ثناء اللہ کی سعودی عرب سے واپسی پر فیصل آباد تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مکمل طور عابد شیر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اعلان کریں ۔

ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے ساتھ مل کر چوہدری عابد شیر علی کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔اس حوالے سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس میں چندو گجر‘ میاں ندیم صدیقی‘ ابرار رحمانی‘ ملک آصف اقبال ایڈووکیٹ‘میاں آصف‘ وسیم مشتاق بٹ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے میاں نواز شریف کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے چوہدری شفیق گجر نے کہا کہ 25ستمبر کا سورج چوہدری عابد شیر علی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ ملک کو تباہ و برباد کرنے والے عمران خان کو اس حلقہ سے عبرتناک شکست ہو گی۔ یہ حلقہ میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا ہے۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس علاقہ کے لوگوں نے تو آج ہی چوہدری عابد شیر علی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ضمنی الیکشن میں میاں نواز شریف کے بیانیہ کو کامیابی ملے گی اور بذدل عمران خان کا بیانیہ شکست سے دوچار ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات