Live Updates

الیکشن کمیشن فیصلہ ‘ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سرکاری خزانے سے فنڈز افسوسناک ہے ‘ دینا ناز

جمعرات 18 اگست 2022 22:23

الیکشن کمیشن فیصلہ ‘ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر و سابقہ رکن صوبائی اسمبلی دینا ناز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سرکاری خزانے سے فنڈز دینے کی مذمت کرتے ہیں وقت آئیگا جب سب کو چوریوں کا حساب دینا ہو گا ۔اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی صوبائی نائب صدر دینا ناز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے اور عمران خان کو نااہل قرار دیا جائی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے غیرقانونی فنڈنگ لی جس میں اسرائیل اور بھارتی بھی شامل ہیں ،امریکہ، کینیڈا سے غیرقانونی فنڈنگ لے کر عمران خان یہاں امریکہ کے خلاف بیانیہ بنارہا تھا جبکہ عمران خان ازخود ایک غیرملکی سازش ہے۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما دینا ز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ سے پاکستان میں سیاست کی، اداروں اور ان کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے کے لئے عمران خان کو بیرونِ ملک سے اربوں روپے ملے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، اور الیکشن کمشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا شخص قرار دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات