ًتھانہ لوہی بھیر پولیس کا مساج سنٹر پر چھاپہ، 2 لڑکیوں اور4 اوباش نوجوانوں کو دھرلیا

پیر 29 اگست 2022 21:25

ی اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2022ء) تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ایک مساج سنٹر پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 لڑکیوں اور4 اوباش نوجوانوں کو دھرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزپولیس کے مطابق 28 اگست کی رات ایک بجے کے قریب پلازہ کے بیسمنٹ میں واقع ایک مساج سینٹر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں ٹی وی لاؤنج میں دو افراد محمدسمیر فاروق اورحمزہ خان موجود تھے جبکہ کمروں کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں کامران احمد اور طاہرہ نامی لڑکی جبکہ دوسرے کمرے میں محمدفہیم اللہ اور عروج لیاقت نامی لڑکی قابل اعتراض حالت میں موجود تھے۔جنہیں تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبر862/22 بجرم 371A/371B درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ عامر چوہدری

متعلقہ عنوان :