سیلاب کے نقصانات صرف پاک فوج کے ذریعے ہی ممکن ہے، پاک فوج نے ہرمشکل کی گھڑی میں عوام کی ہمیشہ بھر پور مدد کی ہے،معراج خان کاکڑ

بدھ 31 اگست 2022 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2022ء) پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے زیراہتمام بدھ کوچیئرمین معراج خان کاکڑ کی قیادت میںپاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معراج خان کاکڑ،حاجی ندا خان درانی،عزیز خان نورزئی،سردارمحمد یوسف ،حاجی محمدقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ پانی میں محصور ہوکر رہ گئے تھے جس کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ اور کورکمانڈربلوچستان آصف غفور نے فوری طور پر ریسکیو کیلئے پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی ،جنہوں نے ابتک سینکڑوں افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جس پر پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات صرف پاک فوج کے ذریعے ہی ممکن ہے پاک فوج نے ہرمشکل کی گھڑی میں عوام کی ہمیشہ بھر پور مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد میں امداد اور رقوم کی تقسیم پاک فوج کے ذریعے کرائی جائے تاکہ مستحقین کو انکا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ،صوبائی حکومت اورسیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔