تبلیغی مرکز اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں منشیات برآمد، اے این ایف

ہفتہ 17 ستمبر 2022 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے تبلیغی مرکز اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں منشیات برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی میں ایک مزدا ٹرک کی چھت میں چھپائی گئی 90کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کی گئی ہے ، نوشہرہ کا رہائشی مُلزم منشیات باڑہ خیبرایجنسی سے گوجرانوالہ اسمگل کر رہا تھا جبکہ دوسری کارروائی میں موٹر کارکے خُفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

برآمدہ منشیات میں 52 کلو 800 گرام چرس اور 22 کلو 800گرام افیون شامل ہے ۔کارروائی کے دوران خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ۔ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔