رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا‘محکمہ موسمیات

جمعہ 23 ستمبر 2022 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2022ء) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔یورپ، ایشیا ء کے مغربی حصے، شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :