اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، ملزم کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

جمعہ 23 ستمبر 2022 16:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے ملزم کے پیٹ سے 124 منشیات بھرے کیپسول برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ترجمان کے مطابق114 کیپسولز میں سے چرس جبکہ 10 کیپسولز میں سے آئس برآمد ہوئی ۔مجموعی وزن کرنے پرچرس 734 گرام جبکہ آئس 69 گرام نکلی ۔ترجمان نے مزید بتایاکہ ملزم خیبرایجنسی کا رہائشی ہے اور اسلام آباد سے ابوظہبی جا رہا تھا۔ ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔