محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کر دی

جمعہ 23 ستمبر 2022 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2022ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 144ریکارڈ ہونے سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور شامل رہا