مظفر آباد،ناظم اینیمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز محکمہ لائیو سٹاک کا کہوڑی پٹہکہ پنجگراں کے ویٹرنری ہسپتالوں کا اچانک دورہ

فیلڈ سرگرمیوں ،لمپی سکن ڈزیز ویکسین مہم کی صورتحال ،پٹہکہ و پنجگراں میں عوامی وفود سے ملاقات کی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) ناظم اینیمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر خواجہ شفقت محمود نے کہوڑی پٹہکہ پنجگراں کے ویٹرنری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب ناظم بھی تھے۔ ناظم اینیمل ہیلتھ نے فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا لمپی سکن ڈزیز ویکسین مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا علاوہ ازیں پٹہکہ و پنجگراں میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔

عوام علاقہ پٹہکہ نے محکمہ لائیو اسٹاک کے وزیر سردار میر اکبر و حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محکمہ کو لمپی سکن ڈزیز کی فری ویکسین کیلئے فنڈز مہیا کرکے کسانوں کی مشکلات کو آسان کیا ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک نے اس کو من و عن فیلڈ میں لگا کر کسانوں کی خدمت کی ہے اس ضمن میں محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈی جی صاحب کا شکریہ جو فیلڈ سٹاف دن رات محنت کر رہاہے۔

(جاری ہے)

نائب ناظم ڈاکٹر شوکت خواجہ بھی ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر مظفرآباد ڈویژن ڈاکٹر وسیم طاہر کا چھترکلاس کا دورہ سٹاف کی حاضری چیک کی چھترکلاس ہسپتال میں جاری کام کا جائزہ لیا صفائی ستھرائی چار دیواری و راستے کی صورتحال دیکھی۔ لمپی سکن ڈزیز کی صورتحال مصنوعی نسل کشی ریکارڈ وغیرہ چیک کیا۔ ڈاکٹر محمد اعجاز میر ویٹرنری آ فیسر و ڈاکٹر فہیم عباسی ویٹرنری آ فیسر بھی ہمراہ تھے۔ فیلڈ کے مسائل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی اور محکمانہ فیلڈ سرگرمیوں ریکارڈ میں بہتری کیلئے ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :