دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کی سزا

جمعہ 30 ستمبر 2022 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) ایڈیشنل سیشن جج دکی کی عدالت نے دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عثمان ولد باز محمد قوم لونی کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔قبل ازیں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مجرم محمد عثمان نے 19 جولائی 2021ء کو اپنے والد باز محمد اور والدہ زردانہ بی بی کو لونی کے علاقے کلی صدوزئی جنگل میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

استغاثہ نے مجرم کے بھائی محمد یعقوب لونی کی مدعیت میں لیویز فورس نے مانزئی تھانے میں مجرم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دہرے قتل میں سزائےموت جبکہ پستول برآمدگی کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی۔مجرم کو عدالتی فیصلے کے بعد مچھ جیل منتقل کردیا گیا۔