قیادت ہوشیارباش، ’ثانیہ کامران بھی دھوکہ دے سکتی ہیں‘ ، پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی ایم پی اے پر برس پڑے
اپنی پسند کی خواتین کو ایم این اے یا ایم پی اے بنائیں گے تو پھرایسا ہی ہوگا، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
ذیشان مہتاب منگل 4 اکتوبر 2022 12:43
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مشتعل کارکنوں کا سخت رد عمل دیکھنے میں آیا اور انہوں نے حنا پرویز بٹ کے ساتھ تصویر کھنچوانے والی ثانیہ کامران کے خلاف ٹویٹس میں دل کی بھڑاس نکالی۔ بیشتر نے حنا پرویز بٹ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین پرکی جانے والی تنقید کے تناظر میں پارٹی قیادت کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اپنی پسند کی خواتین کو ایم این اے یا ایم پی اے بنائیں گے تو پھر ایسا ہی ہوگا۔ ثانیہ کامران کے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی بنائے جانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ پی ٹی آئی کے پُر جوش کارکنوں نے ثانیہ کامران کی پارٹی سے وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ ن لیگ میں ہی شمولیت اختیار کرلیں۔ اینکرپرسن عمران خان نے بھی اس تصویر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اونچے طبقے کی خواتین کی اپنی ہی کلاس ہوتی ہے۔ جواب میں حنا پرویزنے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ ’ان کی سیاست کا برانڈ جماعت سے بالاترہوکرپاکستان کی خدمت کرنا ہے، یہ اعلیٰ یا نچلے طبقے کی بات نہیں، پی ایم ایل این، پی پی پی اور پی ٹی آئی پاکستانی ٹیم کی حمایت میں متحد ہیں، ہم ساتھ کام کرنے والے ہیں لیکن شاید منقسم اورمنفی ذہنیت کے حامی ہیں جو ایسے حالات میں نارمل نہیں ہوسکتے جہاں ”اتحاد“ اہمیت رکھتا ہو‘۔ سب سے دلچسپ تبصرہ نور بادشاہ نامی صارف کا رہا جنہوں نے پارٹی قیادت کوخبردارکیا کہ علیم خان کی طرح ثانیہ کامران بھی دھوکہ دے سکتی ہیں، ہوشیار رہیں۔ یاد رہے کہ حنا پرویزبٹ اور ثانیہ کامران میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں کا انتخاب ہی مخصوص نشستوں پر کیا گیا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.