ایران میں مظاہرے حیران کن ہیں،سی آئی اے ڈائریکٹر

ایرانی نوجوانوں کو ایرانی حکام کے سیاسی جبر کا سامنا ہے،برنز کا غیرملکی میڈیا کو انٹرویو

منگل 4 اکتوبر 2022 18:03

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) ایران میں 16 ستمبر کو حجاب کی پابندی نہ کرنے پر گرفتار خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے شروع مظاہرے تیسرے ہفتے میں بھی جاری ہیں۔ ایران میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج غیر متوقع تھا۔ اب امریکی انٹیلی جنس نے بھی کہ دیا ہے کہ ان مظاہروں کا تسلسل اور ان کے پھیلا کا دورانیہ واقعی حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر برنز نے نے ایران میں جاری مظاہروں کا پھیلا ایک گرجدار پیغام ہے۔ درجنوں شہروں اور صوبوں میں ہونے والے اس احتجاج نے مختلف طبقات کو متاثر کیا ہے،ایک انٹرویو میں سی آئی اے ڈائریکٹر برنز نے کہا ایرانی نوجوانوں کو ایرانی حکام کے سیاسی جبر کا سامنا ہے۔ اب ایرانی نوجوان خصوصی طورپر خواتین تنگ آچکے ہیں۔ معاشی بحران اور مشکل حالات زندگی سے ہوں، ملک میں بدعنوانی، سماجی پابندیاں اور سیاسی جبر ایسے لوازمات ہیں جنہوں نے ایرانی نوجوان کو بڑا خطرہ مول لینے کے لیے تیار کر دیا۔