سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک چوہدری خلیق الزماں روڑ پر پارکنگ فیس کی وصولی روک دی

منگل 4 اکتوبر 2022 18:18

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک چوہدری خلیق الزماں روڑ پر پارکنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے چوہدری خلیق الزماں روڑ پر پارکنگ فیس وصول کرنے سے متعلق میسرز شیل پاکستان کی درخواست پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کو آئندہ سماعت تک پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں چوہدری خلیق الزماں روڑ پر پارکنگ فیس وصول کرنے سے متعلق میسرز شیل پاکستان نے پارکنگ فیس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ چوہدری خلیق الزماں پر دفتر ہے۔ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے نوٹی فکیشن کے ذریعے پارکنگ فیس کا اطلاق کردیا۔ ملازمین سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔ عدالت نے حکومت سندھ، چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ، کے ایم سی حکام سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے میسر شیل پاکستان کمپنی کے ملازمین سے پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ پارکنگ فیس وصول نہیں کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 نومبر کے لیے ملتوی کردی۔