شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر شوبز شخصیات بھی پھٹ پڑیں

ہم صرف مظلوموں سے افسوس ہی کر سکتے ہیں، ماورا حسین

منگل 18 اکتوبر 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2022ء) شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی رہائی پر شوبز شخصیات بھی پھٹ پڑیںسپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ زیب جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو بری کردیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین عدالتی فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ عوام کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ طاقت کا کھیل، شرمناک ۔

اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ہے کہ اس ملک میں ہم صرف مظلوموں سے افسوس ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ شاہ زیب کے اہل خانہ کو صبر اور طاقت عطا فرمائے جنہوں نے اس ظلم کا سامنا کیا، وہ ہم میں سے ہی ہیں۔اداکار ہارون شاہد نے کہا ہے کہ آپ میں سے جو لوگ پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔

(جاری ہے)

ادھر سوشل میڈیا صارفسیٹھ عبداللہ نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب خان قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

پاکستان کے عدالتی نظام نے ایک بار پھر 130ویں نمبر پر آنے کا جواز پیش کیا ہے۔سید ترمزی لکھتی ہیں کہ کسی کو مارنے کے بعد احساس جرم کے بغیر مسکراتا دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، کون کہتا ہے پیسہ سب کچھ نہیں خرید سکتا۔ٹی وی اینکر ماریہ میمن نے لکھا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی بریت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں طاقتور کو سزا دینا تقریبا ناممکن ہے۔ اب اگلا کون ہی ظاہر جعفر شاہنواز امیر اسری نے لکھا ہے کہ انصاف کا یہ کیسا فریب ہے، شاہ رخ جتوئی نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والے شاہ زیب خان کو قتل کر دیا۔ اس کے مرنے تک گولیاں ماریں۔ 10 سال تک کیس کو گھسیٹا گیا، اس دوران شاہ رخ کو تحفظ دیا گیا اور وہ شاہانہ زندگی گزارتا رہا۔ آج وہ آزاد پھر رہا ہے۔سب کو مبارک ہو۔