اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ کی تجاوزات کے خلاف کاروائی ،متعدد دکانداروں، ہوٹل، تندور اور بیکریوں کو جرمانے

جمعرات 27 اکتوبر 2022 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ نے دکانوں پر چھاپے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں، ہوٹل، بیکریوں اور تندور والوں پر جرمانے عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ کے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبد الرازق دمڑ اور رسالدار لیویز راحت اللہ زرکون نے شہر میں واقع دکانوں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران مختلف دکانوں کے سامنے تجاوزات اور سامان رکھنے کے خلاف کاروائی کی اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر دکانوں کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ متعدد دکانداروں، ہوٹل، بیکریوں اور تندور والوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد حنیف کاکڑ نے کہا کہ دکانداران رضاکارانہ طور پر دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دیں اور دکاندار سامان دکانوں کے اندر رکھیں ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی ، آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی کیونکہ دکانوں کے باہر تجاوزات اور سامان رکھنے کے باعث ٹریفک نظام متاثر رہتا ہے اور ٹریفک روانی اورعوام کو شہر میں آمدروفت کےلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :