Live Updates

ٹنڈوالہ یار بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

حکومت انتظامیہ غائب ،مہنگائی کا جن ملک کی 74سالہ تاریخ میں موجودہ دورمیں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

پیر 31 اکتوبر 2022 23:01

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2022ء) ٹنڈوالہ یار بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، حکومت انتظامیہ غائب ،مہنگائی کا جن ملک کی 74سالہ تاریخ میں موجودہ دورمیں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب افراد ایک وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں، منگائی کے سبب گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں ،ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورموجودہ دورکی مہنگائی کا سامنا کرنے سے غر یب عوام کی قوت برداشت ختم ہورہی ہے ٹماٹر تین سو روہے کلو، گوبھی، دو سو روپے کلو، مرغی کا گوشت460روپے کلو دودھ 180روپے کلو،پیڑول 235روپے لیٹر،دوا کی قیمتوں روزمرہ کی صورتحال میں 200فصید کا اضافہ فی روٹی 20روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ آٹا 110روپے کلو، چینی 100روپے کلو،دالیں 350روپے کلوفروخت ہو رہی ہیں جبکہ بجلی کا ماہانہ بل 5 ہزار ، گیس کا بل 1500روپے پینے کا پانی بھی پیسوں میں فروخت ہو رہا ہے ٹنڈوالہ یار کے شہریوں نے کہا ضلعی انتظامیہ سر د خانوں میں جا کر سوچکی ہے مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں ذخیرہ اندوز کی لوٹ مار جاری ہے شہر یوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹر ول کر نے کے لیے اپنے قانونی اقدامات کے ذریعے عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلائی جائی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات