Live Updates

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھٹی کو حلقہ این اے 91 سرگودھا سے کامیاب قرار دے دیا

بدھ 2 نومبر 2022 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھٹی کو حلقہ این اے 91 سرگودھاسے کامیاب قرار دے دیا ہے۔بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار بھٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹی کامیاب قرار دیئے گئے تھے تاہم سابقہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے دوبارہ پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹرذوالفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات