
شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 12 نومبر 2022
14:42

(جاری ہے)
اس موقع پر شہباز گل کے وکیل نے نقول تقسیم کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ برہان معظم لاہور سے آتے ہیں، راستوں کی بندش کیوجہ سے وہ نہیں پہنچ پا رہے،دیگر ملزمان کا بھی بتایا جائے، سلمان اقبال کا کیا ہوا، اب اکیلے اکیلے تو کیس نہیں چلے گا،عدالت نے کہاکہ نقول تقسیم کرتے ہیں فرد جرم غائد ہونے پر آپ نے اعتراض کرنا ہے،مجھے پراسیکیوشن نے چالان دو کے ٹرائل کے لیے بھیجی ہے، جب دوسرے آئیں گے تو ان کو دیکھیں گے،میں نے پہلے دن عرض کی تھی آپ نارمل کیس کی طرح لے جائیں، علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ نارمل کیس میں آپ نے تین تین دن کی تاریخ نہیں ڈالی،جج نے کہاکہ آپ کی ابھی فارمل تاریخ چل رہی ہے،میں تمام کیسز میں دو سے تین دن کی تاریخ دیتا ہوں،یہ بہت حساس صورتحال میں ہیں،آپ کے کہنے پر پہلے روز 14 دن کی تاریخ دی تھی۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ دو کی حد تک چالان آیا ہے باقی کا سٹیٹس کیا ہے۔جج نے کہاکہ آپ کے دلائل یہ ہیں کہ آج وکالت نامہ آیا ہے،آپ کا اعتراض ہے کہ نامکمل چالان آیا ہے،میں باقیوں کا سٹیٹس مانگ لیتا ہوں،گزشتہ کئی پیشیوں سے نقول فراہم نہیں ہو رہی۔سرکاری وکیل نے کہاکہ باقی کاز لسٹ کے حساب سے اس کیس کو دیکھا جائے،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ برہان معظم نے بھی درخواست دی ہے وہ آج نہیں آسکتے۔ جج نے کہاکہ میں آج نقول فراہم کر دیتا ہوں ۔ جس پر وکیل علی بخاری نے کہاکہ آپ برہان معظم کی درخواست تو دیکھ لیں وہ پیش ہوں گے تو نقول فراہم کر دیجئے گا،آپ دو تین دن کی تاریخ دے دیں برہان معظم پیش ہو جائیں گے، نقول بھی ان کی موجودگی میں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بحث بھی کر سکیں۔عدالت نے استفسار کیاکہ حماد یوسف کیا آپ کو بھی نقول فراہم کر دیں،مطلب آج آپ نقول نہیں لینگے۔شہباز گل نے کہاکہ ہمارے سینئر کونسل نہیں ہیں ہم میں اتنی ہمت کہاں کہ نقول لے لیں،جج نے کہاکہ حماد یوسف آپ اس تاریخ پر آجائیں پھر دیکھتے ہیں، ٹکٹ آپ کو شہباز گل دے دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت12 نومبر تک کیلئے ملتوی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی قانون طاقتور دوستوں اور عسکری صلاحیت کے بغیر ناکارہ، زیلنسکی
-
ایران جوہری ہتھیار بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، صدر پزشکیان
-
تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جنگی چالیں دہشت کا سبب، یو این ادارے
-
غزہ کی طرف رواں امدادی کشتیوں پر ’اسرائیلی حملہ‘ قابل تشویش
-
پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی
-
اسلام آباد راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ، پاکستان چین سے ٹرینیں درآمد کرے گا
-
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کی کراچی آمد،پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا مہمان عملے کا استقبال
-
ودہولڈنگ ٹیکس کو ناانصافی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی
-
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ شروع
-
سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بنانے سے بہت سی تحصیلوں میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے
-
پنجاب میں یتیموں، بیواؤں اورغرباء کی زمینوں پرقبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.