سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی انتشار کو ختم کرکے قیام امن کے لیے رواداری کا مظاہرہ کریں،استقلال پارٹی

بدھ 23 نومبر 2022 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2022ء) استقلال پارٹی کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز موومنٹ سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی انتشار کو ختم کرکے قیام امن کے لیے رواداری کا مظاہرہ کریں۔وہ بدھ کو یہاں سندھ کے دانشور خادم حسین سومرو کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مظلوم عوام کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعصبات کو مٹا کر استحصالی نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ تقریب سے خادم حسین سومرو،ڈاکٹر پروفیسر امجد مگسی،مس گلشن اور یوسف پنجابی نے بھی خطاب کیا۔شرکا نے سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری اور معروف قانون دان سید افضل حیدر کی وفات پر ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔