سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کادور تاریخ اورلوگوں کے دلوں میں یادرہے گا،چودھری پرویزالہی

منگل 29 نومبر 2022 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کادور تاریخ میں یاد رکھاجائے گااورلوگوں کے دلوں میں بھی یادرہے گا۔آپریشن ردالفساد میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے شاندار کردارکی دنیا معترف ہے۔وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے منگل کے روزویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جاتا ہے۔

سوات، قبائلی علاقوں، وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہت محنت کی اوردہشت گردوں کو ختم کیا۔ الحمداللہ آج خیبرپختونخوا سمیت تمام علاقوں میں امن ہے اورلوگ پرسکون ہیں۔ جب زلزلہ آیا تواس وقت بھی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج نے بہت کام کیا۔

(جاری ہے)

سیلاب میں بھی آرمی پنجاب کے متاثرہ علاقوں سمیت ہر جگہ بروقت پہنچی۔

خیبر پختونخوامیں بدترین سیلاب آیااور جنرل قمر جاوید باجوہ خود وہاں پہنچے۔وزیراعلی نے کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کی سماجی و دینی خدمات بے شمار ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کا کرداردین کیلئے بھی اچھاہے۔ملک کیلئے بھی اچھاہے اورآئندہ آنے والی نسلوں کے بھی اچھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ان کے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی حفاظت،سلامتی اوربہتری کیلئے جتنے کام کیے وہ رہتی دنیا تک لوگ یاد رکھیں گے۔وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنرل سیدعاصم منیر کا بہت تجربہ ہے ا ورانہوں نے بہت کام کیا ہے، جنرل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے۔ہماری سب کی دعائیں نئے آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔ پاک فوج دنیا کا بہترین ادارہ ہے اورپورا ایک نظام موجود ہے۔دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے۔