Live Updates

پی ٹی آئی کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن نے بھی اپنا ردِعمل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے تک موخر کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:27

پی ٹی آئی کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نئی موجوہ صورتحال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن نے بھی اپنا ردِعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کر دیا۔ وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ سیاست نام ہی روادی کا ہے، وزیراعظم شہباز شریف حکومتی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے، اس کے بعد لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مذاکرات سے ہم نے انکار نہیں کیا لیکن یہ واحد سیاست دان ہے جو کہتا تھا کہ میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا اور کل اس نے یوٹرن لے لیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی بات پر ساتھی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اس کے بعد لائحہ عمل سامنے آئے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں؟ اس پر فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر اپنے قائد نواز شریف سے مشاورت کرنی ہے پھر پنجاب منیں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ کریں گے، اگر پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو بھی وفاقی حکومت برقرار رہے گی اور پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں تو ہم بہتر پوزیشن سے میں ہوں گے کیوں کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کوئی پاپولر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہی میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، اب عمران خان نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے، اس پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے کیوں کہ سیاست نام ہی روادی کا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات