Live Updates

اسمبلیاں توڑنے جیسے احمقانہ فیصلے پرویزالٰہی نہیں عمران خان کرسکتے ہیں

پرویزالٰہی تجربہ کار سیاستدان ہیں اسمبلی نہیں توڑیں گے، اگرمذاکرات کی کوئی سنجیدہ آفرآئی تو اتحادی حکومت غور کرے گی۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 دسمبر 2022 23:11

اسمبلیاں توڑنے جیسے احمقانہ فیصلے پرویزالٰہی نہیں عمران خان کرسکتے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے جیسے احمقانہ فیصلے عمران خان کرسکتے ہیں پرویزالہٰی نہیں، پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویزالہٰی پرانے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، اگرمذاکرات کی کوئی سنجیدہ آفرآئی تو اتحادی حکومت غور کرے گی۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مذاکرات کی سنجیدہ آفر ہوتی ہے تو اتحادی حکومت ضرور غور کرے گی، اسحاق ڈار  نے صدر کو اپنی اثرورسوخ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، ڈار صاحب نے صدر کو عمران خان کو سمجھانے کی بات کی ہے، جب سیاستدان آپس میں بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ٹوٹتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اگرانہوں نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو توڑ دیں، ہم صوبائی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے بائیکاٹ اور اسمبلیاں توڑنے کو غیرجمہوری عمل سمجھتے ہیں، پرویزالہٰی سے ہمارا ابھی رابطہ نہیں لیکن رابطہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویزالہٰی پرانے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، اس قسم کے احمقانہ فیصلے عمران خان کر سکتے ہیں پرویز الہٰی نہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس،میرٹ پر تفتیش ہوگی، مخصوص لابی اسے ذاتی اور گروہی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس کیس میں پہلے کوئی تفتیش نہیں  ہوئی،جےآئی ٹی بننے کے بعد وہی تفتیش کرے گی، ہم نے فوری طور پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی، حکومت نے انکوائری کمیشن کے لیے لکھا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کا واقعہ کسی  دوسرے ملک میں ہوا تھا، جب تک تفتیش کا رزلٹ نہ آئے کچھ نہیں کہہ سکتے، 2،3 بندے ایسے ہیں جن کا اس واقعہ سے تعلق بنتا ہے، ارشد شریف کو کینیا بجھوانے میں یہ لوگ ملوث ہیں۔ارشد شریف کا قتل دوسرے ملک میں ہوا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات