Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان

اسحاق ڈار اور عارف علوی اپنی جماعتوں کی بی ٹیم ہیں، وزیر خزانہ قائد ن لیگ جبکہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں، مذاکرات کے دوران دونوں اگر کسی پوائنٹ پر پہنچ گئے تو پھر دونوں جماعتوں کے قائدین کا رابطہ کروایا جائے گا: سینئر صحافی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2022 00:18

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2022ء) عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق ابھی جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان میں اسحاق ڈار اور عارف علوی اپنی جماعتوں کی بی ٹیم ہیں۔

وزیر خزانہ قائد ن لیگ جبکہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں شخصیات نے فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں اگر کسی پوائنٹ پر پہنچ گئے تو پھر دونوں جماعتوں کے قائدین کا رابطہ کروایا جائے گا، جس میں تمام معاملات طے ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں ہونے والی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات صدر عارف علوی کے سوالات کے جوابات تھے۔پہلی ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے چند سوالات اسحاق ڈار کو بھیجے تھے۔ان سوالات میں عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق بھی پوچھا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کیسز پہلے کے ہیں، ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ اور چند روز کے ہیں جس میں انتخابات ممکن نہیں۔ذرائع اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ دہشگردی کے خلاف دوبارہ بڑا آپریشن بھی ہو سکتا ہے جس کے لیے رقم چاہئیے۔اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی تھی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات