امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بہترین کارکردگی پر صحافیوں میں ایوارڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے
منگل 13 دسمبر 2022 19:40
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف ، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان ، چیئرمین ججزکمیٹی آف دی ایوارڈز اسماعیل خان، چیئر مین شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ جامعہ پشاور ڈاکٹر فیض اللہ جان ، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض اور دیگر سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز کا اجرابلا شعبہ ایک احسن اقدام ہے جو مثبت اور معیاری صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے امیر احمد صدیقی، رحیم اللہ یوسفزئی اور دیگر سینئر صحافیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور ان کی صحافتی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ میں رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کو اپنا استاد سمجھتاہوں اور مختلف مسائل پر ان سے مشورہ کرتاتھا ۔ وزیراعلی نے نوجوان صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحافت میں رحیم اللہ یوسفزئی جیسے صحافیوں کی پیروی کریں اور صحافتی اعلی اقدار کو اپنا شعار بنائیں ۔ و زیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد میڈیا اور تعمیری صحافت جمہوریت کیلئے ناگزیر ہیں اور میڈیا نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران صوبائی حکومت اور میڈیا کے مابین مثالی تعلقات قائم رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.